پیر 10؍صفر المظفر 1445ھ28؍اگست 2023ء

مقبوضہ کشمیر: بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، قابض فوسرز کو جدید ترین بکتربند فراہم

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی دبانے کےلیے وادی میں تعینات بھارتی فورسز کو جدید ترین بکتر بند گاڑیاں فراہم کردیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دفاعی ادارے کی تیار کردہ 6 جدید بکتربند گاڑیاں بھارتی فورسز کےلیے کشمیر پہنچا دی گئی ہیں۔

جدید بکتربند گاڑیاں خشکی اور پانی کے ساتھ دلدلوں اور جھیلوں میں بھی چل سکتی ہیں۔

یہ گولیوں، دھماکوں، بارودی سرنگوں اور راکٹوں کو برداشت کر سکتی ہیں۔

جدید بکتربند گاڑیوں میں خودکار ٹرانسمیشن کے ساتھ ریموٹ کنٹرول ویپن اسٹیشن بھی نصب ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.