اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

پی ٹی آئی چیئرمین نے جیل میں ملی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا، جیل ترجمان

ترجمان جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ اٹک جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے انہیں دی گئی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کی تعریف کی ہے۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے اٹک جیل کا دورہ کیا، آئی جی جیل نے جیل سیکیورٹی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو دی گئی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی اندرونی تحقیقات میں جیو کی رپورٹ کی تمام باتیں درست ثابت ہوئیں،

ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیرک میں لگے کیمروں، لوکیشن، پرائیویسی کا نظام چیک کیا اور  پی ٹی آئی چیئرمین سے ان کو دی گئی  سہولتوں سے متعلق دریافت کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سہولتوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کی تعریف کی۔

آئی جی جیل خانہ جات نے عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام قیدیوں کو قانون کے مطابق سہولتیں دی جائیں، جبکہ آئی جی جیل خانہ جات نے قیدیوں کےلیے انٹرنیٹ لائبریری کی جلد تکمیل کی ہدایت بھی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.