اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

پی سی بی نے ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم کی نئی کٹ تیار کرلی، ذرائع

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی  ٹیم کی نئی کٹ تیار کر لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ورلڈکپ 2023 کیلئے ٹیم کی کٹ کی رونمائی کل کرے گا۔

چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

ورلڈکپ کٹ کی تقریب رونمائی لاہور میں کی جائے گی۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.