اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

برطانوی ہائی کمشنر کا پاک افغان ون ڈے میچ پر تبصرہ

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے میچز بہت اچھے ہوئے، نسیم شاہ آخر میں باؤنڈری لگا کر میرے پسندیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان کی پوری ٹیم نے بہت اچھی پرفارمنس دکھائی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ اور کھانوں کا بڑا شوق ہے، میرے والد مجھے کاؤنٹی کرکٹ کے لیے لے کر جاتے تھے۔

واضح رہے کہ 25 اگست کو برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کر کے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.