اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

لندن آنے کا مقصد نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات ہے، اسحاق ڈار

سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے جہاں وہ ایک ہفتہ قیام کریں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ لندن آنے کا مقصد نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات ہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ آئندہ ویک اینڈ پر پاکستان روانہ ہو جاؤں گا۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار ایک ہفتہ دبئی میں قیام کے بعد لندن پہنچے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.