اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

رانی پور میں بچی کی ہلاکت کیس کے 4 ملزمان چھوڑ دیے گئے

رانی پور میں پیر کی حویلی میں تشدد سے کمسن بچی فاطمہ کی ہلاکت کیس کے چار ملزمان کو پولیس نے چھوڑ دیا۔ 

رہا کیے جانے والوں میں ایس ایچ او امیر چانگ، ڈاکٹر فتاح میمن، ڈاکٹر علی حسن وسان اور کمپاؤڈر امتیاز میراسی شامل ہیں۔

تفتیشی افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ چاروں ملزمان کو بے گناہی کے ثبوت پیش کرنے پر چھوڑا گیا، چاروں ملزمان نے اپنی بے گناہی کے ثبوت ڈی ایس پی عبدالقدوس کلوڑ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو پیش کیے۔

انہوں نے کہا کہ چاروں ملزمان تاحال شامل تفتیش ہیں لیکن انہیں پولیس تحویل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حنا شاہ اور فیاض شاہ کراچی میں ہیں، بچی کے ورثاء پر دباو ڈالا جا رہا ہے۔

 واضح رہے کہ چاروں افراد پر حقائق چھپانے، جرم چھپانے اور فرائض میں غفلت کے الزامات تھے۔

مرکزی ملزم اسد شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں گزشتہ روز عدالت نے 3 روز کی توسیع کی تھی۔

کمسن فاطمہ کی موت رانی پور میں پیر کی حویلی میں ہوئی تھی جس کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.