بدھ 12؍صفر المظفر 1445ھ30؍اگست 2023ء

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وطن واپسی کیلئے سفر شروع

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وطن واپسی کے لیے سفر شروع ہو گیا، کھلاڑی ہوٹل سے کولمبو ایئر پورٹ کے لیے روانہ ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبو سے 11 بجے ملتان کے لیے پرواز کرے گی، پاکستان ٹیم آج سہہ پہر میں ملتان پہنچے گی۔

پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا میچ 30 اگست کو ملتان میں شیڈول ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ جب آپ نمبر ون بنتے ہیں تو کافی خوشی ہوتی ہے، یہ پوری ٹیم کی محنت اور پرفارمنس کا نتیجہ ہے۔

پاکستان نے سری لنکا میں افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز تین صفر سے جیت کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.