ہفتہ 8؍صفر المظفر 1445ھ26؍اگست 2023ء

ہنس کی چال کے آگے ٹریفک بےبس، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں

برطانیہ کے علاقے نارتھ ویلز میں ایک ہنس چلتا ہوا سڑک پر آگیا اور ٹریفک جام کردی۔

یہ واقعہ پورتھ مڈوگ سڑک پر پیش آیا، جہاں گاڑیوں اور بسوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

تصویر لینے والی خاتون نے بتایا کہ میں اپنے خاوند کے ساتھ گاڑی میں تھی، ہم نے دیکھا کہ سامنے ایک ہنس نے پوری سڑک جام کی ہوئی ہے۔

ہنس اپنی خراماں خراماں چال چل رہا تھا اور مسافر بس اس کے پیچھے رینگ رہی تھی۔

خاتون نے کہا کہ میرے خاوند نے اور چند دیگر افراد نے ہنس کو آوازیں لگا کر سڑک سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن ان کی رفتار اتنی ہی ہوتی ہے اور انہیں پرواز کرنے کیلئے تیز دوڑنا پڑتا ہے جو گاڑیوں کی وجہ سے ممکن نہیں تھا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ دائیں ہاتھ پر ہی ندی تھی اور ہنس کچھ دور آگے جاکر ندی میں اتر گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.