اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

امریکا: بیس بال میچ کے دوران گولیاں لگنے سے دو خواتین زخمی

امریکا کے شہر شکاگو میں بیس بال میچ کے دوران گولیاں لگنے سے دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ میچ دیکھنے کیلئے بیس بال گراؤنڈ میں 22 ہزار تماشائی موجود تھے۔

شکاگو وائٹس ساکس اور اوکلینڈ ایتھلیٹکس کے درمیان مقابلہ جاری تھا۔

حملہ آور قانون نافذ کرنے والے ادارے کا سابق اہلکار تھا جسے جائے وقوعہ پر ہی مار دیا گیا۔

42 سالہ خاتون کو ٹانگ میں گولی لگی، انہیں شکاگو میڈیکل سینٹر لے جایا گیا جہاں ان کی حالت بہتر ہے۔

26 سالہ خاتون کے پیٹ سے گولی چھو کر نکل گئی اس لیے انہیں طبی امداد کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گولیاں میدان کے اندر چلیں یا باہر سے، فائرنگ کے باوجود بھی بیس بال میچ جاری رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.