اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

ویل ڈن بوائز، شاہد آفریدی کی قومی ٹیم کو مبارکباد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے افغانستان کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی پر ٹیم کے کھلاڑیوں کو شاباشی دی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ مکمل برتری کےساتھ پاکستان ٹیم نے سیریزمیں وائٹ واش کیا۔

سابق کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ شاباش بوائز، کپتان اور کھلاڑی جس طرح متحد دکھائی دے رہے ہیں اچھا لگ رہا ہے۔

 شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ہر کوئی ممکنہ حد تک ہر صورت حال میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے، پاکستان کرکٹ کے لیے یہ ایک اچھا وقت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے افغانستان کو تیسرے اور سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں 59 رنز سے شکست دے کر سیریز کلین سوئپ کے ساتھ اپنے نام کی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے 269 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 209 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.