اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

جلاؤ گھیراؤ کیس: خدیجہ شاہ و دیگر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمہ خدیجہ شاہ، صنم جاوید و دیگر کو دوبارہ شامل تفتیش کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

پولیس نے خدیجہ شاہ،عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور طیبہ راجا سمیت دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے انسداد دہشت گردی عدالت میں مزید تحقیقات کیلئے درخواست دائرکی تھی۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقدمے میں بغاوت، جنگ چھیڑنے اور فسادات کی دفعات شامل کردیں۔

تفیشی افسر نے مزید کہا کہ ملزمہ خدیجہ شاہ اور دیگر ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر خلاف تھانا سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.