ہفتہ 8؍صفر المظفر 1445ھ26؍اگست 2023ء

لاہور: ضلعی انتظامیہ نے کمرشل مارکیٹس کے نئے اوقات کار جاری کر دیے

لاہور میں اسموگ، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور توانائی کی بچت کیلئے ضلعی انتظامیہ نے کمرشل مارکیٹس کے نئے اوقات کار جاری کر دیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل و ہول سیل مارکیٹ ہفتے سے پیر رات 10 بجے تک کھلی رہ سکیں گی جبکہ اتوار کو کمرشل مارکیٹس کے اوقات کار دن 2 بجے سے رات 10 بجے تک ہوں گے۔

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا جبکہ کراچی چوتھے نمبر پر ہے

ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کافی شاپس پیر تا جمعرات رات 11 بجے تک کھل سکیں گی جبکہ جمعہ تا اتوار رات 12 بجے تک کھلنے کی اجازت ہوگی۔

اشیائے خور و نوش کی ہوم ڈلیوری کے اوقات رات 12 بجکر 30 منٹ تک مقرر کیے گئے ہیں۔

میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ملک شاپس، تندور اور پنکچر والی دکانیں بھی کھلی رہیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.