ہفتہ 8؍صفر المظفر 1445ھ26؍اگست 2023ء

ایم کیو ایم نے نئی حلقہ بندیوں کے بغیر شفاف الیکشن کو ناممکن قرار دے دیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے نئی حلقہ بندیوں کے بغیر شفاف انتخابات کو ناممکن قرار دے دیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس پاکستان ہاؤس میں ہوا، جس کی صدارت پارٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اجلاس میں سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار اور ڈپٹی کنوینرز نے شرکت کی۔

پارٹی ترجمان کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں شفاف اور منصفافہ انتخابات کے لیے ضروری ہیں۔

رابطہ کمیٹی کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے بغیر شفاف عام انتخابات کا انعقاد ممکن ہی نہیں ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حلقہ بندیوں کےلیے ایم کیو ایم پاکستان آئینی اور قانونی راستہ اختیار کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.