اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

کرسٹیانو رونالڈو کا مداحوں کو السلام و علیکم

سعودی فٹ بال کلب النصر کے کرسٹیانو رونالڈو نے مداحوں کو سلام کرکے خوش کردیا۔

کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ السلام و علیکم کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

رونالڈو کے سلام کرنے کے انداز کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا۔

دوسری جانب اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ میں سعودی عرب میں بہت خوش ہوں اور مجھے یہاں بلانے اور خوشی کا احساس دلانے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر کی جانب سے کھیلتے ہیں اور وہ ان دنوں عربی زبان میں بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میں نے پچھلے سیزن میں کہا تھا کہ سعودی لیگ وقت گزرنے کے ساتھ بہتر ہو جائے گی اور دنیا کی ایک بہترین لیگ بن جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.