اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

کراچی: ہیومن ٹریفکنگ سیل کی کارروائی، حافظ آباد کا ایجنٹ گرفتار

ہیومن ٹریفکنگ سیل نے کراچی کینٹ اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے حافظ آباد کے ایک ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔ 

ملزم سعدی احمد کے خلاف ہیومن ٹریفکنگ سیل میں انکوائری اور مقدمات پہلے سے درج ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم پر کراچی سے ایران کے راستے شہریوں کو ملازمت کےلیے عراق بھیجنے کا الزام ہے۔

گروہ شہریوں کو زیارت کے بہانے ایران لے جاتا ہے جہاں عراق کے جعلی ویزے فراہم کیے جاتے ہیں۔

ملزمان حافظ آباد اور پنجاب کے دیگر علاقوں کے شہریوں کو بےوقوف بناتے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں شیخ انصاری نامی ایجنٹ عراق کے جعلی ویزے فراہم کرتا ہے۔ 

ملزم سعدی احمد ہفتے کی دوپہر حافظ آباد سے 35 افراد کو لے کر ٹرین سے کراچی پہنچا۔ ایف آئی اے کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کینٹ اسٹیشن پر کارروائی کر کے اسے گرفتار کیا۔ 

جعلسازی کا شکار بیشتر افراد رفو چکر ہوگئے، تاہم پکڑے گئے 6 شہری لاتعلقی پر رہا کردیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.