اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

کراچی: بیرون ملک داخلوں کیلئے لیا جانے والا سیٹ ٹیسٹ ملتوی

کراچی کے نجی ادارے کی جانب سے بیرون ملک داخلوں کیلئے لیا جانے والا سیٹ (ایس اے ٹی) ٹیسٹ ملتوی ہوگیا۔

مقامی ہوٹل میں ہونے والے سیٹ ٹیسٹ کو تکنیکی بنیاد پر ملتوی کیا گیا۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ آج کا ٹیسٹ ہوٹل انتظامیہ نے انٹرنیٹ میں خرابی کو بنیاد بنا کر ملتوی کیا۔

ہوٹل انتظامیہ نے کہا کہ ہم اپنے کلائنٹس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دے سکتے۔

خیال رہے کہ ایس اے ٹی بیرون ملک جامعات میں داخلوں کیلئے کیا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.