ہفتہ 8؍صفر المظفر 1445ھ26؍اگست 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کا ایف آئی اے ٹیم کے سامنے ایک بار پھر سائفر گم کرنے کا اعتراف

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایف آئی اے ٹیم کے سامنے ایک بار پھر سائفر کی گمشدگی کا اعتراف کرلیا۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفر کیس سے متعلق تحقیقات کےلیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تین رکنی ٹیم اٹک جیل پہنچی۔ 

وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو بنی گالہ اور زمان پارک کے ایڈریس پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفر کیس سے متعلق تحقیقات کیں۔ 

ایف آئی اے ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفر گم ہونے سے متعلق سوالات کیے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے 3 رکنی ٹیم کے سامنے خفیہ سائفر مراسلہ گم کرنے کا ایک بار پھر اعتراف کرلیا۔ 

ایف آئی اے ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کر رہے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.