ہفتہ 8؍صفر المظفر 1445ھ26؍اگست 2023ء

متحدہ رہنماؤں کی پارٹی میں اختلافات کی تردید

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں نے پارٹی میں اختلافات کی تردید کردی۔

ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کا اجلاس ثابت کرے گا کہ ایم کیو ایم متحد ہے، کسی رہنما کی دوسری جماعت میں جانےکی باتیں بےبنیاد ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایم کیو ایم جمہوری جماعت ہے، کسی بھی مسئلے پر اختلاف رائے ہو سکتا ہے۔

کراچی میں ہونے والے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سندھ میں انتخابی حلقہ بندیوں، سیاسی صورتحال اور انتخابی لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.