ہفتہ 8؍صفر المظفر 1445ھ26؍اگست 2023ء

کامران خان ٹیسوری نے’کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی بل 2023‘ دستخط کئے بغیر لوٹا دیا

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ’کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی بل 2023‘ دستخط کئے بغیر لوٹا دیا۔

گورنر سندھ نے آئین پاکستان کے سیکشن 116(2)(b) کے ذریعہ حاصل اختیارات کے تحت کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی بل 2023 دستخط کئے بغیر واپس کردیا۔ 

صوبائی گورنر کے مطابق بل کے سیکشن 14(1) کے تحت دیگر جامعات کے برعکس میئر یا ایڈمنسٹریٹر کو یونیورسٹی کا پروچانسلر بنایا گیا ہے، سیکشن 14(2) کے تحت وہ چانسلر کی غیر موجودگی میں اس کے اختیارات استعمال کرے گا اور فرائض سرانجام دے گا۔

گورنر سندھ کے مطابق سندھ کی دیگر جامعات میں پروچانسلر، وزیر اعلیٰ سندھ کے اختیارات استعمال کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کو کالجوں کے الحاق یا اس کے خاتمہ کے سیکشن 6(vii) پر بھی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی گائیڈ لائنز کے مطابق نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ انہیں یونیورسٹی میں پروچانسلر کے کردار کو دیگر جامعات کے مطابق کرنے اور الحاق یا اس کے خاتمہ کے سیکشن پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ اس معاملہ پر نظرثانی کرنے کے لئے میں یہ بل صوبائی اسمبلی کو واپس بھیج رہا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.