ہفتہ 8؍صفر المظفر 1445ھ26؍اگست 2023ء

کراچی میں پیر کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ پیر کو شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان بھی ہے۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

سندھ کی ساحلی پٹی پر بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.