ہفتہ 8؍صفر المظفر 1445ھ26؍اگست 2023ء

پاکستان اور افغانستان کے درمیان آخری ون ڈے میچ آج

پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل ہے، تیسرے میچ میں فتح کے ساتھ پاکستان ون ڈے کی عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر آجائے گا۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے مزاحیہ انداز میں کہا ہے کہ سنسنی خیز میچز کے آخر میں بیٹنگ کرنے سے مجھے ہارٹ اٹیک کا خطرہ رہتا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

سیریز کے آخری میچ میں امکان ہے کہ پاکستان ٹیم 2 سے 3 تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی، ایشیا کپ سے پہلے ٹیم مینجمنٹ کے پاس بینچ اسٹرینتھ کو آزمانے کا ایک اچھا موقع ہے۔

بینچ اسٹرینتھ کھلاڑیوں میں عبداللّٰہ شفیق، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم، محمد حارث، طیب طاہر اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.