ہفتہ 8؍صفر المظفر 1445ھ26؍اگست 2023ء

لندن: شہباز شریف کی آمد پر نواز شریف کے گارڈ کی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی

لندن میں شہباز شریف کی آمد پر نواز شریف کے گارڈ کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

نجی چینلز کے صحافی شہباز شریف کی ویڈیو بنا رہے تھے، سیکیورٹی گارڈ نے شہباز شریف کی آمد پر صحافیوں کو ان کے راستے میں نہ آنے کا کہا۔

شہباز شریف نے مشورہ دیا کہ نواز شریف ستمبر کے بجائے اکتوبر کے وسط تک پاکستان پہنچیں۔

صحافیوں نے شہباز شریف سے بات کرنا چاہی تو گارڈ نے صحافیوں کو دھکے دیے، صحافیوں نے سیکیورٹی گارڈ سے دھکے دینے کی وجہ پوچھی تو گارڈ نے انہیں گالیاں دیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف سے شہباز شریف، سینیٹر افنان اللّٰہ، سلیمان شہباز، و دیگر کی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان کی صورت حال پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کے رویے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے شرکاء کو اپنی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا، نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بھی شرکاء نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.