جمعہ 7؍صفر المظفر 1445ھ25؍اگست 2023ء

لاہور: ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی، 10 سے زائد کمرشل تھیٹر سیل

لاہور میں 10 سے زائد کمرشل تھیٹرز کو ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سیل کردیا گیا۔

نگراں وزير اطلاعات پنجاب  عامر میر نے کہا ہے کہ کمرشل تھیٹرز میں ڈراموں کے نام پر بےحیائی کی نئی تاریخ رقم کی جارہی تھی، تھیٹر مالکان اور پروڈیوسرز نے بار بار وارننگ کے باوجود قوانین کی خلاف ورزی کی۔

عامر میر نے کہا کہ نئے قوانین کے نفاذ تک تھیٹر سیل رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے، کمرشل تھیٹرز کو ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا ہے۔ کوشش ہے تھیٹرز کو ان کی اصل شکل میں واپس لائیں۔

 نگراں صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت ڈرامہ ایکٹ میں ضروری ترامیم متعارف کروا رہی ہے، ڈرامہ ایکٹ میں ضروری ترامیم تک لاہور کے سیل شدہ تھیٹرز بند رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے دوسرے شہروں میں تھیٹرز کھلے رہیں گے، تاہم ان کی مانیٹرنگ کی جائے گی، شکایات کی صورت میں ان پر بھی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.