اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

سندھ: بچوں کی ویکسینیشن نہ کروانے والے والدین کو قید اور جرمانے کی سزا ہوگی

بچوں کی ویکسینیشن نہ کروانے والے والدین کو ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے تک کے جرمانے کی سزا دی جاسکے گی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ امیونائزیشن اینڈ اپیڈیمکس کنٹرول بل 2023 کی توثیق کردی۔

بل کا مقصد صوبے میں بیماریوں اور وبائی امراض کی امیونائزیشن، ویکسینیشن، سائنسی اور سماجی ذرائع اور طریقوں کے ذریعے روک تھام اور کنٹرول کرنا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران صوبے میں زندگی بچانے والی ادویات کی کمی پر برہمی کا اظہار کیا۔

بل کے مطابق بچوں کی ویکسینیشن نہ کروانے والے والدین یا سرپرست کو متعلقہ ڈپٹی کمشنر ذیلی دفعہ ایک کے تحت ایک ماہ تک قید کی سزا یا 50 ہزار روپے تک کے جرمانہ یا دونوں سزا دینے کا مجاز ہوگا۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ ایسینشل کموڈیٹیز پرائس کنٹرول اینڈ پریوینشن آف پروفیٹرنگ اینڈ ہورڈنگز ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا۔

بل میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول اور منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام سے متعلق ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.