جمعہ 7؍صفر المظفر 1445ھ25؍اگست 2023ء

سندھ پولیس کے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا بڑا سیٹ اپ پکڑا گیا، 3 ملزم گرفتار

سندھ پولیس کے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے ایک گروہ کو سائبر کرائم سرکل سکھر نے شکارپور اور سکھر میں چھاپہ مار کارروائیاں کرکے گرفتار کرلیا۔ 

کارروائیوں میں گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں فہیم قمر، افتخار علی اور عمران علی شامل ہیں جو جعلی ڈرائیونگ کے اجراء میں ملوث تھے۔ 

ملزمان نے شکارپور ٹریفک پولیس کے نام سے جعلی ویب سائٹس بنائی ہوئی تھیں۔ ملزمان نے متعدد شہریوں کو جعلی ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے۔

ملزمان اب تک 27000 سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کر چکے ہیں۔ ترجمان ایف ائی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.