ملک کے مختلف شہرو ں میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔
بجلی کے بل زیادہ آنے پر کراچی، راولپنڈی، ملتان اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔
کراچی میں کےالیکٹرک کے دفتر کے باہر تاجروں اور جماعت اسلامی کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کے بعد بجلی کا بم گرا دیا گیا ہے۔
کراچی کے تاجروں نے کہا کہ کےالیکٹرک کے مظالم ختم نہ ہوئے تو مارکیٹوں کو ان کیلئے نو گو ایریا بنا دیں گے۔
راولپنڈی میں کمیٹی چوک پر مظاہرین نے دھرنا دیا اور بجلی کے بل جلائے۔
گوجرانوالہ میں مہنگی بجلی کے خلاف مظاہرین نے گیپکو آفس کا گھیراؤ کیا گیا۔
پشاور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں مظاہرین نے مہنگی بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔
نارووال، اٹک، سرگودھا اور ہری پور سمیت دیگر شہروں میں بھی مہنگی بجلی پر احتجاج کیا گیا ہے۔
Comments are closed.