پیر 10؍صفر المظفر 1445ھ28؍اگست 2023ء

ارشد ندیم کا ورلڈ ایتھلیٹکس فائنل، پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے پر ویڈیو پیغام

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل اور پیرس اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے بعد ارشد ندیم ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں ارشد ندیم کا کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں جاری ہے، آپ سب کی دعاؤں سے الحمدللّٰہ فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہوں جبکہ پیرس اولمپکس 2024 کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو مقابلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ارشد ندیم  نے عوام سے درخواست کی کہ 27 اگست کو ہونے والے فائنل کے لیے مزید دعا کریں کہ پاکستان کے لیے میڈل جیت سکوں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے کہنی اور گھٹنے کی انجری کا شکار رہا ہوں، اب میں انجری سے صحتیاب ہو چکا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.