اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

کراچی: لسبیلہ چوک دھماکے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ تیار

کراچی کے علاقے لسبیلہ چوک پر ہونے والے دھماکے کی رپورٹ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تیار کرلی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بارودی مواد کے ذرات نہیں ملے،  دھماکے سے 20 دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کو کلیئر قرار دے دیا۔

کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں لسبیلہ چوک کے قریب سیوریج لائن کے دھماکے سے 8 افراد زخمی ہو گئے جبکہ متعدد دکانیں تباہ ہو گئیں۔

واضح رہے کہ لسبیلہ میں سیوریج لائن میں گیس بھرنے سے ہونے والے دھماکے  میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کی عمریں 24 سے 50 سال کے درمیان ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔  

دھماکے سے دکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ قیمتی سامان اور موٹر سائیکلیں نالے  میں جا گریں۔

واقعے کے بعد پولیس، رینجرز، ریسکیو رضاکار، کرائم سین یونٹ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔

پولیس کے مطابق لسبیلہ چوک کے قریب نعمان مسجد کے سامنے زیر زمین سیوریج لائن میں نماز جمعہ کے بعد زوردار دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں لگ بھگ 100 گز تک کی دکانیں اور ایک پکوان ہاؤس کو شدید نقصان پہنچا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق واقعے کے 8 زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا،

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.