جمعہ 7؍صفر المظفر 1445ھ25؍اگست 2023ء

انجری کے باعث سری لنکا کے 2 کھلاڑی ایشیا کپ سے باہر

سری لنکا کے کرکٹر ونندو ہسارنگا اور دشمنتھا چمیرا انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہوگٸے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق ہسارنگا ایل پی ایل کوالیفائر کے دوران انجرڈ ہوٸے تھے جس کی  وجہ سے وہ فائنل میچ بھی نہیں کھیل پائے تھے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق ہسارنگا کی جگہ دشن ہیمانتا سری لنکن ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آخر میں ایشیا کپ شروع ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.