جمعہ 7؍صفر المظفر 1445ھ25؍اگست 2023ء

14 دسمبر کے بعد 54 دن جمع کرلیں الیکشن کی تاریخ نکل آئیگی، رانا ثنا

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ 14 دسمبر کے بعد 54 دن جمع کرلیں الیکشن کی تاریخ نکل آئے گی۔

ن لیگی وفد کی چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے ملاقات ہوئی جس کے بعد سیاسی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کروانے کا پابند ہے، الیکشن کمیشن کی دعوت پر آنے والے انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت کی، الیکشن کمیشن نے اپنی تیاریوں پر بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کروائی ہے کہ سیاسی جماعتوں سے ضابطہ اخلاق شیئر کریں گے، 2018 والی شکایت کے ازالے کے لیے الیکشن کمیشن مؤثر اقدامات کرے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ خواتین کی نشستیں بڑھانے سے متعلق بھی الیکشن کمیشن کو کہا گیا ہے، آئندہ الیکشن آئین اور قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کروائے گا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ آئندہ انتخابات ملک کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے، ووٹرز کے اندارج کے لیے الیکشن کمیشن تاریخ کا اعلان کرے۔

اس موقع پر اعظم نذیر تارڑ بولے کہ حلقہ بندیاں 14 دسمبر سے پہلے مکمل کرنا ممکن ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.