اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

سابق امریکی صدر ٹرمپ کی باقاعدہ گرفتاری و رہائی

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 2020 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے کیس میں باقاعدہ گرفتاری و رہائی ہوئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے الیکشن مداخلت کیس میں خود کو فُلٹن کاونٹی جیل میں پیش کیا جہاں امریکی تاریخ میں پہلی بار سابق صدر کی قیدیوں والی تصویر بنائی گئی جوکہ بعد میں جاری کردی گئی۔

امریکی میڈیا کو فلٹن کاؤنٹی شیرف نے بتایا کہ جیل میں سابق صدر کے ایک بار پھر انگلیوں کے نشانات بھی لیے گئے۔

ٹرمپ نے ہتھیار ڈالنے کی مہلت ختم ہونے سے ایک روز پہلے ہی پیشی نمٹادی،  ان کی 2 لاکھ ڈالر کی ضمانت کے بعد کانوائے میں واپسی ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جہاں بددیانتی سمجھیں، اس الیکشن کو چیلنج کرنے کا پورا حق ہے۔

واضح رہے کہ جارجیا الیکشن کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان 19 افراد میں شامل ہیں جنہیں 2020 کے صدارتی الیکشن میں شکست کو فتح میں بدلنے کی کوشش میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.