جمعہ 7؍صفر المظفر 1445ھ25؍اگست 2023ء

برٹش پاکستانی طالبہ کا او لیول امتحان میں عالمی ریکارڈ

برٹش پاکستانی طالبہ نے جی سی ایس ای امتحان میں 34 مضامین میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرلی، سولہ برس کی ماہ نور چیمہ نے برطانیہ سمیت دنیا بھر میں نئی تاریخ رقم کردی۔

او لیول امتحان میں 10 مضامین اسکول سے اور 24 پرائیویٹ امیدوار کے طور پر دیے، اور تمام میں اے اسٹار گریڈ  حاصل کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ماہ نور کا آئی کیو لیول البرٹ آئین اسٹائن سے بھی زیادہ ہے، مینسا آئی کیو ٹیسٹ میں ماہ نور کا اسکور 161 رہا ہے۔ 

وہ ذہانت کے لحاظ سے دنیا کے سرفہرست ایک فیصد افراد میں سے ہیں۔

برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور  کے والدین عثمان چیمہ اور طیبہ چیمہ کا تعلق لاہور سے ہے۔ فیملی2006 میں برطانیہ منتقل ہوئی تھی۔

ماہ نور کی دلچسپی طب کے شعبے میں ہے، وہ انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.