جمعرات 6؍صفر المظفر 1445ھ24؍اگست 2023ء

یوٹیلٹی بلز ادا کیے بغیر غیرملکیوں کے کویت چھوڑنے پر پابندی

غیر ملکی شہریوں کو کویت چھوڑنے سے پہلے پانی، بجلی اور ٹریفک جرمانے ادا کرنے کا پابند کیا جائے گا۔

کویت کی وزارت داخلہ، مواصلات، انصاف اور ٹرانسپورٹ حکام کے درمیان ملاقات میں غیر ملکیوں کو یوٹیلیٹی بلز اور ٹریفک جرمانے ادا کرنے کا پابند بنانے کیلئے بات چیت کی گئی۔

کویت کی وزارت داخلہ نے پچھلے ہفتے تصدیق کی تھی کہ غیر ملکی شہری کسی بھی وجہ سے ملک سے باہر جانے سے پہلے ٹریفک جرمانے ادا کرکے جائیں گے۔

کویت سٹی سے سعودی دارالحکومت ریاض کے لیے اُڑان بھرنے والی پرواز میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی جس پر طیارے کو 50 منٹ بعد واپس اتار لیا گیا۔

اس اعلان کے بعد وزارت پانی و بجلی نے بھی تصدیق کردی ہے کہ تمام غیر ملکی شہری کویت چھوڑنے سے پہلے پانی اور بجلی کا بل ادا کرکے جائیں گے۔

اس مقصد کیلئے ایک آن لائن پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے جہاں بلوں کی ادائیگی کی جاسکتی ہے۔

علاوہ ازیں کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر ایک کسٹمر سروس آفس بھی بنا دیا گیا ہے جہاں بل ادا کیے جاسکتے ہیں۔

یہ قانون یکتم ستمبر سے نافذ ہوجائے گا، کویت کی وزارتوں کو ایئرپورٹ پر پاسپورٹ کنٹرول حکام کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے تاکہ اس قانون کا نفاذ یقینی بنایا جاسکے۔

اگلے مرحلے میں ملک چھوڑنے والے غیر ملکیوں کو بلوں کی ادائیگی کا پابند بنانے کیلئے زمینی اور بحری راستوں پر بھی یہ سسٹم متعارف کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.