جمعہ 7؍صفر المظفر 1445ھ25؍اگست 2023ء

ٹینٹ پیگنگ ورلڈکپ: پہلے روز پاکستان کے ناصر عباس کا برانز میڈل

جنوبی افریقہ میں ٹینٹ پیگنگ ورلڈکپ کے پہلے روز پاکستان کے ناصر عباس نے برانز میڈل حاصل کرلیا۔

ٹینٹ پیگنگ ورلڈکپ 2023 جنوبی افریقا کے شہر جارج میں شروع ہوا۔ پہلے روز لانس کیٹیگری کی مجموعی طور پر 7 رنز ہوئیں جس میں انفرادی اور پیئر کی دو، دو جبکہ ٹیم کی تین رنز ہوئیں۔

پہلے روز کے مقابلوں کے اختتام پر لانس کے انفرادی پلیئرز میں پاکستان کے ناصر عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور برانز میڈل اپنے نام کیا۔

گولڈ اور سلور میڈل سعودی عرب کے گھڑ سواروں کے نام رہے۔

پہلے روز کے مقابلوں کے بعد ٹیم کے مجموعی پوائنٹس میں اردن پہلی، سعودی عرب دوسری اور مصر تیسری پوزیشن پر ہے۔ پاکستان کی پوزیشن پانچویں رہی۔

ایونٹ کے دوسرے روز سورڈ (sword) کے 7 رنز ہوں گے جس کے بعد تیسرے روز رنگ اینڈ پیگ کے 6 رنز ہوں گے۔

تین روز مختلف کیٹیگریز کی مجموعی 20 رنز کے بعد ورلڈ چیمپئن ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.