جمعرات 6؍صفر المظفر 1445ھ24؍اگست 2023ء

امریکی ڈالر پر انحصار کم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، ایرانی صدر

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ برکس گروپ کی امریکی ڈالر پر انحصار کم کرنے کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

جنوبی افریقا میں ابھرتی ہوئی معیشتوں کی تنظیم برکس کے پندرہویں سربراہی اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ڈالر پر اںحصار کم کرنے کے لیے برکس ارکان کے درمیان مقامی کرنسیوں میں تجارت اور معاشی معاملات کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برکس ایجنڈا ایران کے ساتھ توانائی اور تجارتی شعبوں میں رکن ممالک کے تعاون کی حمایت کرتا ہے۔

برکس تنظیم میں آج ایران کو بھی شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.