جمعہ 7؍صفر المظفر 1445ھ25؍اگست 2023ء

کراچی: 2 سالہ بچہ دوسری منزل سے گر کر معجزانہ طور پر بچ گیا

کراچی کے علاقے بفر زون میں 2 سالہ بچہ دوسری منزل سے نیچے گرنے کے باوجود معجزانہ طور پر بچ گیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

یہ واقعہ گزشتہ روز بفرزون کے سیکٹر A-15  میں پیش آیا تھا، شام سوا چھ بجے کے قریب  شازل نامی دو سالہ بچہ اپنے گھر پر موجود تھا جہاں اس کا پاؤں پھسلا اور وہ نیچے گر گیا۔

خوش قسمتی سے بیچ میں ایک انٹرنیٹ کی تار گزر رہی تھی جس میں بچہ الجھا اور اس کا زور کم ہوا، جس کے بعد وہ زمین پر نیچے گرا۔

فوری طور پر بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں چیک اپ کے بعد پتا چلا کہ بچے کو کوئی نقصان نہیں ہوا، ہلکی پھلکی سی خراشیں آئی تھیں، جس کے بعد اسے گھر منتقل کردیا گیا، بچہ اب صحت مند ہے اور اپنے گھر پر موجود ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.