جمعرات 6؍صفر المظفر 1445ھ24؍اگست 2023ء

سپریم کورٹ: توشہ خانہ کیس کی آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے تحریر کیا۔

تحریری حکمنامے میں عدالت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں کس حال میں ہیں اٹارنی جنرل 28 اگست تک رپورٹ دیں، اٹارنی جنرل چیمبر میں رپورٹ جمع کرائیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری نے سماعت کی۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس زیر سماعت ہے، وکیل نے سپریم کورٹ کے حکم پر کل اٹھائے گئے نکات ہائیکورٹ میں پیش کیے۔

سپریم کورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ اس صورتحال میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا مناسب ہوگا۔

چیف جسٹس نے تحریری حکم نامہ میں کہا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق انہوں نے تمام نکات ہائی کورٹ میں پیش کر دیے ہیں، ایسی صورت حال میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا مناسب ہو گا، کیس کی سماعت ملتوی کی جاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.