جمعرات 6؍صفر المظفر 1445ھ24؍اگست 2023ء

برکس ملکوں کو مقامی کرنسیوں میں معاہدوں کو فروغ دینا چاہیے، چینی حکام

چینی حکام کا کہنا ہے کہ برکس ملکوں کو مقامی کرنسیوں میں معاہدوں کو فروغ دینا چاہیے۔

برکس اجلاس پر چینی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ برکس ممالک کو مقامی کرنسی کی ادائیگی کے آلات و پلیٹ فارمز پر کام کرنا چاہیے۔

جنوبی افریقا کے صدر نے کہا ہے کہ 6 ممالک کو نئے رکن بننے کی دعوت دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برکس ارکان کو سرحد پار ادائیگیوں پر تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے۔

چینی عہدیدار نے کہا کہ چین تمام 6 نئے شامل ہونے والے ممالک کی حمایت کرتا ہے، برکس کی توسیع کی بات چیت شفاف اور سفارتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے برکس ارکان ابھرتی معیشتیں، علاقائی و اسٹریٹجک عالمی اثر و رسوخ کے مالک ہونے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین بھارت تعلقات تجارت و سرحدی مسائل کے باوجود بہت اہم ہیں، برکس سائیڈ لائن میں دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات اور بات چیت ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.