جمعہ 7؍صفر المظفر 1445ھ25؍اگست 2023ء

پیوٹن کیخلاف بغاوت کرنیوالے فوجی گروپ ویگنر چیف کی موت پر ایلون مسک کا ردِ عمل

دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک کی جانب سے روسی صدر پیوٹن کے خلاف بغاوت کرنے والے فوجی گروپ ویگنر کے سربراہ کی موت پر ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک طیارہ حادثے میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے خلاف بغاوت کی قیادت کرنے والے گروپ، ویگنر کے چیف، یوگینی پریگوزین کی موت واقع ہو گئی تھی جس کی تصدیق روسی حکام کی جانب سے کی گئی تھی۔

یوگینی پریگوزین کی موت پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹیسلا کے سی ای او اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہا کہ ’ویگنر کے چیف کی موت کو اِن کی توقع سے زیادہ وقت لگا، تھوڑا چانس ہے کہ یہ ایک نفسیاتی خیال ہو۔‘

ایلون مسک کا یہ ردِ عمل ایک ایکس (ٹوئٹ) صارف کی پوسٹ کرنے کے بعد سامنے آیا، ایکس صارف کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا تھا کہ ’اس میں زیادہ وقت نہیں لگا۔‘

برطانوی میڈیا کے مطابق ماسکو کے قریب نجی طیارہ گر کر تباہ ہوا، طیارے میں 10 مسافر سوار تھے

واضح رہے کہ رواں سال جون کے ماہ میں ویگنر چیف ماسکو کی فوجی قیادت کو گرانے کے لیے اپنی افواج کے ساتھ روس میں داخل ہوا تھا، روسی صدر پیوٹن نے اپنے خلاف ہونے والی اس بغاوت کو ’غداری‘ قرار دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.