جمعرات 6؍صفر المظفر 1445ھ24؍اگست 2023ء

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا وفد الیکشن کمیشن پہنچ گیا

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کا وفد الیکشن کمیشن پہنچ گیا۔

جے یو آئی کا وفد مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں الیکشن کمیشن پہنچا۔

علاوہ ازیں سینیٹر علی ظفر کی قیادت میں پی ٹی آئی کا 3 رکنی وفد بھی الیکشن کمیشن پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے شہباز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی، مولانا فضل الرحمٰن اور آصف علی زرداری کو مدعو کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو خط لکھ کر 24 اگست کو دن 2 بجے مدعو کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمٰن کو 24 اگست شام 3 بجے مدعو کیا تھا۔

صدر عارف علوی سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ملاقات نہیں کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے 25 اگست دن 11 بجے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو مدعو کیا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کو 29 اگست شام 3 بجے مدعو کیا گیا ہے اور اس حوالے سے آصف علی زرداری کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات کے ایجنڈے میں حلقہ بندیاں اور انتخابی فہرستوں سے متعلق بات چیت شامل ہے۔

اجلاس میں عام انتخابات کے انعقاد اور الیکشن شیڈول پر بات کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.