امریکا نے ویزوں میں تضادات سامنے آنے پر ایک ہی دن میں 21 بھارتی طلبا کو ڈی پورٹ کردیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بے دخل ہونے والے 21 بھارتی طلبہ 5 سال تک امریکا جانے کے لیے نا اہل ہوگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ21 بھارتی طلبا کو اٹلانٹا، شکاگو اور سان فرانسسکو ائیرپورٹس سے بےدخل کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، بے دخل بھارتی طلبا میں سے زیادہ کا تعلق آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ طلبا پر لگائی گئی 5 سالہ پابندی کے مضمرات صرف امریکہ تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس پابندی کے بعد ان طلبا کے کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت دیگر مشہور بین الاقوامی تعلیمی اداروں میں داخل ہونے کے امکانات کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
Comments are closed.