جمعہ 7؍صفر المظفر 1445ھ25؍اگست 2023ء

براہ راست نشریات کے دوران نیوز اینکر کی زبان پھسل گئی، ویڈیو وائرل

برطانوی نشریاتی ادارے کے نیوز اینکر کی زبان براہ راست نشریات کے دوران پھسل گئی، نیوز اینکر نے اس کی ویڈیو خود شیئر کی جو سوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر برطانوی نشریاتی ادارے کے نیوز اینکر گیرتھ بارلو نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی۔

مذکورہ ویڈیو میں وہ حسب روایت نیوز بلیٹن کا آغاز کرتے ہیں اور ناظرین کو خوش آمدید کرتے ہوئے ابتدائی جملے کہتے ہیں تاہم اس موقع پر ان کی زبان پھسل جاتی ہے اور ’آپ دیکھ رہے ہیں بی بی سی‘ کے بجائے ’میں دیکھ رہا ہوں‘ کہہ دیتے ہیں۔

تاہم وہ اس غلطی کو اپنی حاضر دماغی سے سنبھالتے ہیں اور اپنے ابتدائیہ کلمات کچھ اس طرح مکمل کرتے ہیں کہ ’میں دیکھ رہا ہوں بی سی سی، میں گیرتھ بارلو اور آپ دیکھ رہے ہیں بی سی سی‘۔

12 سیکنڈ کے مختصر دورانیے کی اس ویڈیو کو نیوز اینکر نے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’ کیا کوئی مجھے یاد دلا سکتا ہے کہ کون خبریں دیکھ رہا ہے…‘

اب تک اس وائرل ویڈیو کو 8 لاکھ 80 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ تقریباً 7 ہزار افراد اسے لائک اور ساڑھے تین سو ری ٹوئٹ کرچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.