جمعرات 6؍صفر المظفر 1445ھ24؍اگست 2023ء

دوسرا ون ڈے: افغانستان کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دوسرے ون ڈے میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ہمبن ٹوٹا میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، میچ میں بہترین بیٹنگ کی کوشش کریں گے۔

بابر اعظم نے بتایا کہ اس میچ میں ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی تعریف کی ہے۔

اس موقع پر افغان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے، 260 رنز کا ہدف ذہن میں رکھ کر میدان میں اتریں گے۔

اس میچ میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد، آغا سلمان، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف پاکستان ٹیم میں شامل ہیں۔

دوسرے ون ڈے میچ میں افغانستان ٹیم کی قیادت حشمت اللّٰہ شاہدی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 22 اگست کو پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دی تھی۔

تباہ کن بولنگ پرفارمنس پر حارث رؤف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.