اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

ایمان مزاری اور علی وزیر کو جلد عدالت میں پیش کرنیکی استدعا

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں وکلاء نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو جلد پیش کرنے کی استدعا کر دی۔

ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف بغاوت، دھمکانے اور اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

وکیل صفائی زینب جنجوعہ نے کہا کہ ایمان مزاری کی والدہ کو بھی ان سے ملنےکی اجازت دی جائے۔

اے ٹی سی جج نے کہا کہ قانون کے مطابق والدہ سے ملنے کی درخواست کو ضرور دیکھا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت اور علی وزیر کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

وکیل زینب جنجوعہ نے کہا کہ ایمان مزاری کو جلد عدالت پیش کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

جج نے کہا کہ پولیس نے ملزم کو پیش کرنا ہوتا ہے، اے ایم پی ایم والا معاملہ تو ہے نہیں۔

ایمان مزاری اور علی وزیر کو عدالت میں پیش کرنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.