وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کی سماعت پر سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار نہ کرنے کا حکم برقرار رہے گا۔
عدالت نے شکایت کنندہ کے وکیل امان اللہ کنرانی کی درخواست پر کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
واضح رہے کہ وکیل عبدالرزاق شر کو 6 جون کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، مقتول کے صاحبزادے نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 4 افراد کو قتل میں نامزد کیا تھا۔
Comments are closed.