اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

برکس میں نئے ملکوں کو شامل کرنے پر اتفاق

پانچ ممالک کی تنظیم ’برکس‘ میں نئے ملکوں کو شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برکس میں شمولیت کے خواہشمند ممالک کے لیے اصول وضوابط طے کر لیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 23 ممالک برکس تنظیم میں شمولیت کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں۔

اس حوالے سے چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ مزید ملکوں کو برکس میں شامل ہونے دینا چاہیے۔

جوہانسبرگ میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے برکس گروپ کی توسیع تیز کرنے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ برکس تنظیم برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.