سعودی عرب سے تحفے میں ملنے والی گھڑی امریکا میں 68 ہزار ڈالر میں بیچنے کے الزام پر سابق برازیلین صدر بولسونارو کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔
برازیل کے سابق صدر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، الزام ثابت ہونے پر سابق صدر کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
بولسونارو کے وکلا کا کہنا ہے کہ تحائف ریاستی نہیں، حکومتی پینل بیشتر تحائف ذاتی ملکیت قرار دے چکا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 2021 میں اپنے دور صدارت میں بولسونارو نے سعودی عرب سے 2 بیش قیمت ڈائمنڈ جیولریز وصول کی تھیں جس کی مالیت 32 لاکھ اور 75 ہزار ڈالر بنتی ہے۔
یہ جیولری سیٹس اس وقت کے وزیر معدنیات و توانائی اپنے صدر بولسونارو کے لیے سعودی عرب سے لاتے ہوئے کسٹم پر پکڑے گئے تھے اور صدر کے کہنے پر ہی انہیں جیولریز لے جانے کی اجازت دی گئی تھی۔
تاہم صدر نے یہ جیولریز جمع کروانے کے بجائے اپنے پاس رکھ لی تھی جب کہ برازیلی قوانین کے تحت حکومتی عہدیدار صرف ذاتی نوعیت اور کم ترین مالیت کے تحائف ہی اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔
Comments are closed.