جمعہ 7؍صفر المظفر 1445ھ25؍اگست 2023ء

یوگینی پریگوزین کی موت کی تصدیق ہونا باقی ہے، وائٹ ہاؤس

امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزین کی موت کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ یوگینی پریگوزین کی موت کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ روس کے نجی فوجی گروپ ویگنر کے سربراہ یوگینی پریگوزین طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ماسکو کے قریب نجی طیارہ گر کر تباہ ہوا، طیارے میں ویگنر گروپ کے سربراہ سمیت 10 مسافر سوار تھے۔

روس کے لیے یوکرین میں کامیابی سمیٹنے والے ویگنر گروپ نے رواں سال جون میں روسی فوجی قیادت کیخلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے روسی وزارت دفاع کا رخ کیا تھا۔

ویگنر گروپ نے اپنے ہراول دستے میں شامل اہلکاروں کو روسی طیاروں کی جانب سے مبینہ نشانہ بنائے جانے پر علم بغاوت بلند کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.