بدھ 5؍صفر المظفر 1445ھ23؍اگست 2023ء

جناح ہاؤس حملہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کی اجازت

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔

اے ٹی سی لاہور نے 9 مئی کے جناح ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کی اجازت دی ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے حوالے سے اے ٹی سی لاہور میں درخواست دائر کی تھی۔

انہوں نے درخواست میں تفتیش کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کیلئے عدالت سے اجازت مانگی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.