بدھ 5؍صفر المظفر 1445ھ23؍اگست 2023ء

الیکشن کمیشن کا بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سیاسی جماعتوں سے علیحدہ علیحدہ مشاورت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ای سی پی آئندہ عام انتخابات کے روڈ میپ پر سیاسی جماعتوں سے علیحدہ علیحدہ مشاورت کرے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو انتخابی رزلٹ مرتب کرنے کے سسٹم پر بریفنگ دے دی گئی۔

ای سی پی حلقہ بندیوں اور ووٹرز کی فہرستوں سے متعلق امور پر بھی سیاسی قیادت سے مشاورت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں آئندہ چند روز میں شروع ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق ای سی پی مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علماء اسلام سمیت تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.